کو بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار

 



 کو بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار

کراچی(37news)شہر قائد میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سیزن میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمرکوٹ سے قربانی کے بکرے فروخت کرنے کراچی آنے والے بیوپاری میانداد کو عائشہ منزل، عرشی مال کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق بیوپاری میاں داد سے ملزمان نے 12 قربانی کے بکرے چھین لیے اور مزاحمت پر اسے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

زخمی بیوپاری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان نے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا

جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا