سیز فائر سے ناراض بھارتیوں کی سلمان خان پر غصہ

(37نیوز)

 پاک بھارت کشیدگی پر سیز فائر سے متعلق ٹوئٹ کرنا بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گلے پڑگیا۔

 بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی (Ceasefire) پر ایک سادہ سا ٹوئٹ کیا، لیکن اسے جلد ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

10 مئی کو جب بھارت اور پاکستان نے 4 روزہ کشیدگی کے بعد اچانک جنگ بندی کا اعلان کیا تو سلمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مختصر مگر اہم جملہ لکھا کہ شکر ہے، سیز فائر ہو گیا۔


مگر جیسے ہی یہ پیغام سامنے آیا، بھارتی صارفین نے سلمان کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا، اُن پر یہ الزام لگا کہ وہ اپنے ملک پر حملے، پہلگام واقعے اور بھارتی فوج کی کارروائی پر خاموش رہے، مگر جیسے ہی سیز فائر ہوا، اُنہیں اطمینان محسوس ہوا، چند ہی گھنٹوں میں عوامی دباؤ کے باعث سلمان خان نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان نے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا

جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا