بھارتی ایئر چیف کی اپنے ہی فائٹر پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
بڑی چونکا دینے والی خبر!!! ‼️‼️
بھارتی ایئر چیف کی اپنے ہی فائٹر پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی! 😂😅🇵🇰💪"
نئی دہلی سے آنے والی غیر معمولی اطلاعات کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کو ان ہی کے ادارے کے چار فائٹر پائلٹس نے زدوکوب کیا، جس کے بعد بھارتی ایئر فورس میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔
یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز میں اُس وقت پیش آیا جب "آپریشن سندور" کی بریفنگ سیشن جاری تھی۔ اس سیشن کے دوران رافیل طیاروں کے "گولڈن ایرو اسکواڈرن" سے تعلق رکھنے والے چار ہندو پائلٹس اور ایئر چیف کے درمیان زبردست تلخ کلامی ہوئی، جو جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ ذرائع کے مطابق، بحث اس قدر شدید ہو گئی کہ پائلٹس نے مشتعل ہو کر ایئر چیف کو زدوکوب کر دیا۔
اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ پائلٹس کا الزام تھا کہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ، جو کہ ایک سکھ افسر ہیں، جان بوجھ کر ان کے آپریشنل اختیارات کو محدود کر رہے تھے، اور انھیں بھرپور طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ پائلٹس کا دعویٰ تھا کہ یہ سلوک مذہبی امتیاز پر مبنی تھا۔
واقعے کے فوراً بعد ایئر چیف کی ذاتی سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
فی الحال تمام چار پائلٹس کو انڈین ایئر فورس پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ان کی شناخت درج ذیل ہے:
اسکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ
ونگ کمانڈر اجے سنگھ راجپوت
فلائنگ آفیسر راکیش کمار سنگھ
اسکواڈرن لیڈر نتن تُلسی رام
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے بھارتی ایئر فورس کی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور شرمناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments
Post a Comment