بھارتی فورسز کی بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کی جوابی کاروائی
بھارتی فورسز نے آج بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دیہی آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں اور بعض مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی ہے۔
پنجاب رینجرز نے فوری طور پر بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی، دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہونے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے دیہی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ادارے الرٹ ہیں۔

Comments
Post a Comment