بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑ ی کامیابی ہے


بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑ ی کامیابی ہے



اسلام آباد(37نیوز)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں جب روایتی جنگ کی بات ہوتی تھی تو پاکستان کے بارے میں عمومی تاثر یہی تھا کہ ہم بھارت سے جنگ نہیں جیت سکتے۔ تاہم، پاک فوج اور پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائیوں نے یہ تاثر مکمل طور پر بدل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا پر یہ حقیقت آشکار ہو گئی کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ وقت آنے پر مؤثر انداز میں دشمن کو جواب دینا بھی جانتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر خطے میں امن و استحکام کے لیے کوئی نئی بات چیت یا معاہدہ کرنا مقصود ہو تو اس کی بنیاد پرانے معاہدوں کی پاسداری پر ہونی چاہیے۔ بھارت کو لازم ہے کہ وہ ماضی میں کیے گئے معاہدوں کو تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے، کیونکہ جب تک پرانے وعدے پورے نہیں کیے جاتے، نئے معاہدوں کی کوئی وقعت نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان نے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا

جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا