بی بی سی کی تصدیق بھارت کی شرمندگی
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارت کے رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ۔بی بی سی کی روپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فورسز نے بدھ کی صبح پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ بھارت نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔تاہم بی بی سی ویریفائی نے تین ایسی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔بی بی سی ویریفائی کے مطابق، ایک ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے شہر بھٹندا کے قریب ایک کھیت میں ملبہ دکھایا گیا ہے جہاں فوجی اہلکار ملبہ اکٹھا کرتے نظر آ رہے ہیں۔اسی مقام سے رات کے وقت فلمائی گئی مزید دو ویڈیوز بھی موصول ہوئی ہیں۔ ایک میں کھیت میں بکھرا ہوا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک شعلہ آسمان میں بلند ہوتا ہے اور بعد ازاں کھلے میدان میں آگ لگتی دکھائی دیتی ہے۔

Comments
Post a Comment