سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار

سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار
جدہ (37نیوز) — سعودی عرب میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، ایک ہفتے کے دوران 15 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یکم مئی سے 7 مئی 2025 کے درمیان غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے بھرپور کارروائیاں کیں، جن کے دوران 10,179 افراد اقامہ قوانین، 3,912 سرحدی قوانین اور 1,837 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔
کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران 1,248 افراد کو ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 63 فیصد ایتھوپیائی، 35 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔
اس کے علاوہ، غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے کے جرم میں 26 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایک سنگین جرم ہے، جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment